میرا اور شریف خاندان کا کیس ایک جیسا نہیں، میری منی ٹریل سب کے سامنےہے: عمران خان

میرا اور وزیراعظم نواز شریف کا کیس ایک جیسا نہیں ہے۔ کبھی بھی ٹیکس چوری کی نہ ہی منی لانڈرنگ کی، کون کہتا ہے میرے پاس منی ٹریل نہیں۔ سپریم کورٹ میں ایک ایک روپے کی تفصیلات موجود ہے۔ نواز شریف کو اڈیالہ جیل بھجوا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے

776159
میرا اور شریف خاندان کا کیس ایک جیسا نہیں، میری منی ٹریل سب کے سامنےہے: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1984ءمیں 60لاکھ کا لندن میں فلیٹ خریدا جو کہ بعد میں 1لاکھ 17ہزار پانڈ کا تھا، نیو ساؤتھ ویلز کے لئے کرکٹ کھیلی 20ہزار پاونڈ ملے، 20سال پیسے کمائے لیکن سارا پیسہ ملک میں لے کے آیا چوری کرکے ملک سے باہر نہیں لے گیا۔

 میرا اور وزیراعظم نواز شریف کا کیس ایک جیسا نہیں ہے۔ کبھی بھی ٹیکس چوری کی نہ ہی منی لانڈرنگ کی، کون کہتا ہے میرے پاس منی ٹریل نہیں۔ سپریم کورٹ میں ایک ایک روپے کی تفصیلات موجود ہے۔ نواز شریف کو اڈیالہ جیل بھجوا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

عمران نے کہا کہ منی لانڈرنگ دنیا کا سب سے بڑا جرم ہے کیونکہ اس میں پیسے اور ٹیکس کی چوری ہوتی ہے جس سے ملک قرضوں میں ڈوب جاتا ہے۔ نواز شریف اپنے کیس کا مقابلہ میرے کیس کے ساتھ کررہے ہیں۔ میں نے تو ملک سے باہر پیسہ کما کر بنی گالہ میں گھر خریدا اور کوئی ملک کا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر نہیں لے گیا۔

 انہوں نے کہا کہ عوام مجھ پر اعتماد کر کے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کو زکوٰة اور خیرات سمیت عطیات دیتی ہے اور لوگ مجھے ایماندار سمجھ کر اعتماد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا لندن فلیٹ 1984ءمیں 60لاکھ کا خریدا تھا اور اس کی مورگیج بھی دیدی جو کہ بعد میں 1لاکھ 17ہزار پاؤنڈ کا بنا۔

 لندن فلیٹ کا پیسہ جمائما کے اکاؤنٹ کے ذریعے آیا جو کہ ساری ٹرانزیکشن عدالت میں پیش کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20سال پیسہ ملک سے باہر کمایا ہے۔

عمران خان نے کہا میں عوام کے سامنے حقائق اس لئے لارہا ہوں کیونکہ میں ایک عوامی نمائندہ ہوں لیکن آج ایک اخبار نے میری دستاویزات کو قطری خط کے مترادف قرار دیا ہے ایسی رپورٹ کے ذریعے عوام کو دھوکا دیا جارہا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ ان کے سارے پیسے ان کے بچوں کے نام نہیں بلکہ ان کے اپنے نام پر ہیں لیکن شریف خاندان کی تو اربوں روپے کے پراپرٹی ان کے بچوں کے نام پر ہے۔



متعللقہ خبریں