عمران خان سپریم کورٹ کو اپنا منی ٹریل نہ دے سکے

چیف جسٹس  کا کہنا ہے  کہ جب  عمران خان دوسروں  کی چوریاں پکڑتے ہیں تو وہ  اپناریکارڈ بھی عدالت میں جمع کرائیں

775556
عمران خان سپریم کورٹ کو اپنا منی ٹریل نہ دے سکے

اطلاع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سپریم کورٹ میں اپنا منی ٹریل دینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

واضح رہے  کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن میں اثاثے اور آف شور فرموں کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے اور بیرون ملک سے فنڈرز سے پارٹی کا نظام چلانے کے الزامات  کے ساتھ  مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں ایک  درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مذکورہ کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان سے لندن فلیٹ کی خریداری کے حوالے سے منی ٹریل اور کاؤنٹی کرکٹ کی آمدنی کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

چیف جسٹس  کا کہنا تھا  کہ جب  عمران خان دوسروں  کی چوریاں پکڑتے ہیں تو وہ  اپناریکارڈ بھی عدالت میں جمع کرائیں۔

عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کی جانب سے سپریم کورٹ میں جو ریکارڈ جمع کرایا گیا، اس میں منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا تحریری اعتراف  موجود ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان وارسٹر شائر، سسکس کی  جانب  سے 1971 تا 1988 تک  کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے رہے ،لیکن کاؤنٹی کرکٹ اپنا 20 سال سے پرانا ریکارڈ نہیں رکھتی،  اس  بنا پر  عمران خان کا کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے اور آمدن کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں