پاکستان کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اپوزیشن لیڈر  خورشید  شاہ نے  متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیے، وزیر اعظم کے استعفے کی پیش گوئی بھی کی اور دن بھی گن کر بتا دئیے

769803
پاکستان کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے  نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

جے آئی ٹی  رپورٹ کے بعد اپوزیشن کی تمام جماعتیں نواز شریف  کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے متحرک ہو گئی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر  خورشید  شاہ نے  متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیے، وزیر اعظم کے استعفے کی پیش گوئی بھی کی اور دن بھی گن کر بتا دئیے۔

 اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو اتنا نقصان اٹھانا پڑیگا کہ پہلے کبھی نہ ہوا ہو گا، وزیر اعظم آئندہ دس روز تک استعفیٰ دے دیں گے، وزیر اعظم کو مشورہ دیتا ہوں تصادم کی پالیسی اختیار کرنے کے بجائے گھر چلے جائیں۔

 خورشید شاہ نے نواز شریف کو درپیش سیاسی بحران کا ذمہ دار انہی کے دوستوں کو قرار دے دیا کہتے ہیں کہ نواز شریف کو یہاں تک پہنچانے والے ان کے اپنے دوست ہیں، چودھری نثار نے سمجھ داری کا مظاہره کیا جو اس معاملے پر خاموش رہے۔ اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ اب تک شاه محمود قریشی، سراج الحق، غلام احمد بلور، فاروق ستار، ق لیگ اور دیگر رہنماؤں سے رابطے ہو چکے ہیں، قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن نہیں کی۔  

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وزیر اعظم پاکستان سے استعفے کے مطالبے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے اب ان کے پاس کوئی قانونی جواز نہیں رہا اس لئے وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں جبکہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے پاس اسمبلی میں اکثریت ہے اب اسے فیصلہ کرنا ہے کہ لیڈر آف دی ہاؤس کسے ہونا چاہئے ۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ایوان میں وعدہ کیاتھاثابت ہوگیاتواستعفیٰ دےدوں گا۔ 5ججزمیں سے کوئی بھی ان کے نقطہ نظرسے متفق نہیں تھا۔دوججزنے کہانوازشریف صادق اورامین نہیں ہیں۔جے آئی ٹی کی رپورٹ ایک سنجیدہ پیش رفت ہے، 6محکموں کے ذمہ دارلوگ تحقیقات کے بعدنتیجے پرپہنچے، جے آئی ٹی رپورٹ مصدقہ ہے، رپورٹ میں ایسی باتیں ہیں جنہیں جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ شاہ محمو د قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ٹی اوآرکے معاملے پر طوالت سے کام لیتی رہی،جے آئی ٹی صرف حقائق بیان کرسکتی ہے،حکومت حقائق تسلیم نہیں کرنا چاہتی تو الگ بات ہے ۔ شریف خاندان کے افراد جعلی کاغذات بنا رہے تھے اسی وجہ سے انہیں 8 ماہ لگے۔ سیاستدانوں سمیت پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہیں۔



متعللقہ خبریں