کشمیری عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے، آرمی چیف پاکستان
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیری شہریوں کی قربانیاں ان کے ارادے کا مظاہرہ کرتی ہیں
767007
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہید برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے ، برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں کشمیر کے لیے ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ نوجوان حریت پسند رہنما برہان مظفروانی کی شہادت کو آج ایک برس ہوگیا ہے اور مقبوضہ کشمیر سمیت پاکستان میں بھی شہید برہان وانی کی شہادت اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے اہم پیغامات دیے ہیں۔