پاکستان کا زمین سے زمین مار بلیسٹک میزائل "نصر" کا کامیاب تجربہ

میزائل کی رینج70کلومیٹر ہے ، نصر میزائل کے نئے ٹیکنیکل پیرامیٹرز کے تحت موجودہ ہفتے کے دوران ٹرائلز اور آزمائشوں میں کئی تربیتی لانچنگ کی گئی جبکہ نصر کی رینج بھی 60کلومیٹر سے بڑھا کر 70کی گئی

765839
پاکستان کا زمین سے زمین مار بلیسٹک میزائل "نصر" کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین پرمار کرنیوالے بیلسٹک میزائل’نصر‘کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

میزائل کی رینج70کلومیٹر ہے ، نصر میزائل کے نئے ٹیکنیکل پیرامیٹرز کے تحت موجودہ ہفتے کے دوران ٹرائلز اور آزمائشوں میں کئی تربیتی لانچنگ کی گئی جبکہ نصر کی رینج بھی 60کلومیٹر سے بڑھا کر 70کی گئی، ہتھیاروں کا یہ سسٹم موجودہ خطرے کیخلاف قابل اعتماد ڈیٹرنس موثر طریقے سے مہیا کریگا۔

یہ میزائل شکن دفاعی نظام سے بھی لیس ہے ،نصر اہم ہتھیاری سسٹم ہے جوتیزی سے تنصیب کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سٹریٹجک فورس کے تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہاجبکہ پاکستان کی قابل اعتماد کم سے کم دفاعی صلاحیت کی طرف اہم سنگ میل حاصل کرنے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی، انہوں نے موثر کمان اینڈکنٹرول اور تمام سٹریٹجک اثاثوں کے تحفظ، سلامتی اور اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،انہوں نے سٹریٹجک فورسز سے کہا کہ آپ ہمارے اصل اور پس پردہ رہ کر کام کرنیوالے ہیروہیں،اس میزائل سے ہمیں آپریشنل تیاریوں میں مدد ملے گی۔



متعللقہ خبریں