نواز شریف اور رحمانوف کی مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر مطابقت

پیلس آف دی نیشن میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ قریبی سیاسی روابط کو سٹریٹجک تعاون میں ڈھالنے پر زور دیا

765526
نواز شریف اور رحمانوف کی مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر مطابقت

وزیراعظم محمد نواز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے بدھ کو یہاں ون ٹو ون ملاقات کی اور تجارت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا۔

 پیلس آف دی نیشن میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ قریبی سیاسی روابط کو سٹریٹجک تعاون میں ڈھالنے پر زور دیا۔

 صدر اور وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان اور تاجکستان اپنی دوستی کے 25 سال منا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے حصول میں پاکستان کی معاونت کرنے پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صدر امام علی رحمانوف کی قیادت میں ہونے والی سماجی و اقتصادی ترقی کو سراہتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعاون کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں جبکہ دوطرفہ تجارتی حجم کو 500 ملین ڈالر تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2017ءمیں بزنس فورم کے علاوہ 2015ءمیں دوشنبے میں تین تجارتی نمائشوں کا انعقاد کیا۔

 وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے حصول میں پاکستان کی معاونت کرنے پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صدر امام علی رحمانوف کی قیادت میں ہونے والی سماجی و اقتصادی ترقی کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعاون کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں جبکہ دوطرفہ تجارتی حجم کو 500 ملین ڈالر تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں