سانحہ احمد پور شرقیہ کے حادثے میں جان بحق افراد کی تعداد 212 تک پہنچ گئی

احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے میں زخمی ہونے والوں کی بڑی تعداد کو علاج کیلئے نشتر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود یہ افراد جانبر نہ ہوسکے اور دوران علاج چل بسے

765086
سانحہ احمد پور شرقیہ  کے حادثے میں  جان بحق افراد کی تعداد 212 تک پہنچ گئی

25 جون کو احمد پور شرقیہ  میں  پٹروہل ٹینکر میں لگنے والی آگ  کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 212 تک پہنچ گئی ہے۔

احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے میں زخمی ہونے والوں کی بڑی تعداد کو علاج کیلئے نشتر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود یہ افراد جانبر نہ ہوسکے اور دوران علاج چل بسے

سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 3 زخمی نشتر اسپتال ملتان میں دم توڑ گئے، جس کے بعد اس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 212ہوگئی۔

عید سے ایک روز قبل بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر پھٹنے سے سیکڑوں افراد جھلس گئے تھے۔

واضح رہے کہ عیدالفطر سے ایک روز قبل بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں صبح سویرے پٹرول کا ایک ٹرک تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گیا جس سے پٹرول قریبی کھیتوں میں پانی کی طرح جمع ہو گیا۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے موقع سے فائدہ اٹھانے کی ٹھانی اور پٹرول بالٹیوں اور برتنوں میں جمع کرنا شروع کر دیا، اس دوران ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وہاں موجود افراد کی کثیر تعداد زندگی کی بازی ہار گئےتھے۔

متعللقہ خبریں