آپریشن ردالفساد میں بڑی کامیابی، بی ایل اے کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے: آئی ایس پی آر

آج بھی کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

760419
آپریشن ردالفساد میں بڑی کامیابی، بی ایل اے کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے: آئی ایس پی آر

آپریشن ضرب عضب کے بعد ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس دوران نہ صرف دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے بلکہ انکے ٹھکانے بھی تباہ کیے جا رہے ہیں ۔

آج بھی کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفساد میں اہم کامیابی، بی ایل اے دہشت گرد عبدالرسول عرف استاد عرف بورجن باس نے ہتھیار ڈال دئیے، کوئٹہ کی سبزل روڈ پر عید پر دہشت پھیلانے کی کوشش بھی نا کام بنا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں اور خفیہ معلومات پر آپریشنز کے نتیجے میں عبد الرسول اپنے گروہ اور اسلحہ بارود کے ساتھ خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے پر مجبور ہوا

آئی ایس پی آر کے مطابق (بلوچستان لبریشن آرمی )بی ایل اے کے اہم رہنما عبدالرسول عرف استار نے ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا اور قومی دھارے میں شامل ہو نے کا اعلان کیا ہے ۔ عبدالرسول عرف استاد دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا جو پسنی ، کولانچھ، دشت اور مند میں ساتھیوں کی مدد سے دہشتگردی کی کارروائیاں کرتا تھا ۔

سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیاں، کالعدم تنظیم بی ایل اے کا اہم دہشت گرد ساتھیوں سمیت سرنڈر، کوئٹہ میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ بھی ناکام، نصب بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی گئی۔



متعللقہ خبریں