پارہ چنار حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی

کوئٹہ کے  حملے   کی ذمہ داری  داعش سے تعلق ہونے والے لشکر جنگھوی  الا آلامی اور  کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والی جماعت الحرار نے قبول کی ہے

759088
پارہ چنار حملوں  سے ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی

اطلاع ملی ہے کہ کل پاکستان میں  پارہ چنار اور کوئٹہ میں ہونے والے بم حملوں  میں ہلاک  شد گان کی تعداد  63 تک جا پہنچی ہے،  جبکہ 220 کے قریب  زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پارا چنارمیں کڑمان اڈہ کے قریب لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے کہ یکے بعد دیگرے دو روز دار دھماکے ہوگئے۔

جمعے کی شام ہونے والے اس دھماکے کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پارہ چنار کے حملوں کی  ذمہ داری تا حال کسی نے مول نہیں لی۔

جبکہ  کوئٹہ کے  حملے   کی ذمہ داری  داعش سے تعلق ہونے والے لشکر جنگھوی  الا آلامی اور  کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والی جماعت الحرار نے قبول کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں