پاکستان اپنے 20 ہزار فوجی قطر روانہ کرے گا

ترکی کے بعد پاکستان کی قومی اسمبلی میں قطر کی سلامتی اور تحفظ کے لیے  20 ہزار فوجی بھیجنے سے متعلق خاکہ  بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے

749046
پاکستان اپنے 20 ہزار فوجی قطر روانہ کرے گا

پاکستان  اپنے 20 ہزار فوجی  قطر روانہ کرے گا۔اس سے قبل ترکی نے اپنے پانچ ہزار فوجی بھیجنے  کی قومی اسمبلی سے منظوری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی میں قطر کی سلامتی اور تحفظ کے لیے  20 ہزار فوجی بھیجنے سے متعلق خاکہ  بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی جانب سے منظور  کیے جانے والے  اس خاکہ بل  کے موقع پر پاکستان کی ایوان زیریں  قومی اسمبلی   نے قطر اور   متعد عرب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی  کے بعد  دونوں گروپوں سے اعتدال پسندی  سے کام لینے  اور اختلافات کو  مذکرات کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

دریں اثنا  قومی اسمبلی نے  عالمِ اسلام  میں اختلافات کو دور کرنے اور اتحاد  کو مضبوط بنانے کے لیے  حکومت سے اس سلسلے میں ٹھوس  اقدامات اٹھانے کی بھی اپیل کی ہے۔

دریں اثنا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے باعث مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی نئی کشیدگی کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والا اعلیٰ سطح کا چھ رکنی قطری وفد واپس روانہ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری وفد گزشتہ شام دوحہ سے خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور اور بعد ازاں اسلام آباد پہنچا تھا۔

تاہم دفتر خارجہ نے قطری وفد کے دورے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہپاکستان امتِ اسلام کے اتحاد پر  یقین رکھتا ہے  اور کوشش ہے کہ موجودہ  صورتحال کا بہتر حل نکل آئے۔

قطر اور  عرب ممالک  کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی   کے بعد  پاکستان اور ترکی کے درمیان فوجی اتحاد کو مضبوط  بنانے  کے لیے غور کیا جا رہا ہے



متعللقہ خبریں