وزیراعظم کی قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی صورتِ حال پر غور

اجلاس میں  ملکی صورتِ حال کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بےگناہ عوام پر بھارتی افواج کے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے

743486
وزیراعظم کی قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس  میں  ملکی صورتِ حال پر غور

کل وزیراعظم کی قیادت میں  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں  ملکی صورتِ حال کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بےگناہ عوام پر بھارتی افواج کے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

قومی سلامتی کمیٹی نے انسداد دہشت گردی آپریشنز بالخصوص آپریشن ”ردالفساد“ سے حاصل ہونے والے دیرپا فوائد پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سلامتی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا۔

 وزیراعظم کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران مشرقی اور مغربی سرحدوں پر صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ اجلاس کے دوران سی پیک منصوبہ جات کیلئے سیکورٹی پر بھی غور کیا گیا۔

 اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنر قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی نوید مختار، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے اجلاس میں شرکت کی۔

 قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور پاک آرمی کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔



متعللقہ خبریں