وفاقی وزیرداخلہ سے بھارت کے لئے نامزد پاکستانی سفیر سہیل محمود کی ملاقات
ملاقات کے دوران پاک بھارت تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے نامزد سفیر کو تعیناتی پر مبارکباددی

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھارت کے لئے نامزد پاکستانی سفیر سہیل محمود جو ان دنوں ترکی میں سفیر پاکستان کی حیثیت سے فرائض ادا کررہے ہیں نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک بھارت تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے نامزد سفیر کو تعیناتی پر مبارکباددی۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کی تعمیر و ترقی اور خطے میں امن و خوشحالی کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک پاک بھارت تعلقات باہمی منافرت اور بداعتمادی کا شکار رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں سفیر پاکستان کے طور پر فرائض ادا کرنا اگرچہ مشکل کام ہے لیکن ملک کے مفاد کے لیے ہرمشکل کا مقابلہ کرنا بھی ایم اہم فریضَہ ہے۔
متعللقہ خبریں

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا شدید رد عمل
بین الاقوامی برادری نفرت پھیلانے والوں سے آنکھیں بند نہیں کر سکتی