پاکستانی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم نواز شریف

ملکی ترقی کے لیے ہمارا اتحاد دنیا کے لیے ایک  مثبت پیغام ہے جس کا اندازہ دنیا  بھر نے کر لیا ہے

735771
پاکستانی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم  نواز شریف

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب  میں  کہا ہے کہ  پاکستانی معیشت میں  بہتری کے نمایاں اشارے موجود ہیں، جس کا اعتراف  عالمی مالیاتی ریٹنگ کے ادارے بھی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا  تھا کہ  جی ڈی پی کی 5.28فیصد شرح نمو قابل تحسین ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکی ترقی  کی خاطر ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں، سی پیک منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں جب کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں تمام وزرائے اعلیٰ  کےہمراہ چینی  حکام سے  مستقبل کے  منصوبوں پر بات چیت کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا  کہ ملکی ترقی کے لیے ہمارا اتحاد دنیا کے لیے ایک  مثبت پیغام ہے جس کا اندازہ دنیا  بھر نے کر لیا ہے،  ہماری توجہ توانائی کے منصوبوں پر مرکوز ہے، نا صرف توانائی کی پیدوار بلکہ سستی توانائی کی فراہمی بھی ہماری ترجیح ہے، ہم ایل این جی، کوئلہ، پن بجلی، شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کر رہے ۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ ملکی ترقی پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے،  پی ایس ڈی پی میں صوبوں کا حصہ پہلے سے تین گنا بڑھا دیا ہے، فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی صوبوں کی طرح اہم ہیں، اسی طرح ہم صحت، تعلیم اور سماجی شعبے کے منصوبہ جات پر   خصوصی توجہ دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں