پاکستان میں جمہوریت مضبوط اور قانون کی بالادستی قائم ہے: وزیر اطلاعات

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن تھا، عسکری قیادت کے اقدام پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں،آج ہونیوالے فیصلوں نے ثابت کیا کہ تمام ادارے جمہوریت کو تقویت پہنچانا چاہتے ہیں

730118
پاکستان میں جمہوریت مضبوط اور قانون کی بالادستی قائم ہے: وزیر اطلاعات

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا  ہے کہ  پاکستان میں جمہوریت مضبوط اور قانون کی بالادستی قائم ہے۔

انہوں  نے کہا کہ فیصلوں نے ثابت کیا کہ تمام ادارے جمہوریت کو تقویت پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سینئر کالم نگار عرفان صدیقی کی کتاب یارانِ وطن کی تقریب رونمائی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے ڈان لیکس کا معاملہ خوش اسلوبی سے تمام ہونے پر اظہار تشکر کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن تھا، عسکری قیادت کے اقدام پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں،آج ہونیوالے فیصلوں نے ثابت کیا کہ تمام ادارے جمہوریت کو تقویت پہنچانا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عسکری قیادت کے اقدام سے جمہوریت کو تقویت ملے گی،بہترین سیاسی بصیرت سے معاملہ حل کرکے وزیراعظم نے اپنے اپ کو بہترین لیڈر ثابت کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے خوشحالی اور امن کے لئے قلم کی طاقت کی ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں