افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان سے بڑھ کر کوئی دوسرا ملک کردار ادا نہیں کر سکتا، عبداللہ عبداللہ

یہ  تاثر  بھی غلط ہے کہ ہم افغانستان میں ہونے والی ہر کارروائی کا الزام پاکستان پر عائد کرتے  ہیں

728046
افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان سے بڑھ کر کوئی دوسرا ملک کردار ادا نہیں کر سکتا، عبداللہ عبداللہ

افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے پاکستانی صحافیوں کے وفد سے کابل  میں  ملاقات کے دوران  کہا  کہ  افغان مفاہمتی عمل  میں  پاکستان سے زیادہ کوئی ملک کردار ادا نہیں کر سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم  باہمی تعلقات کی موجودہ صورتحال سے مطمئن نہیں اور یہ  تاثر  بھی غلط ہے کہ ہم افغانستان میں ہونے والی ہر کارروائی کا الزام پاکستان پر عائد کرتے  ہیں،  ہم نے  پاکستان کے مفادات کے خلاف کبھی کوئی ہدایت جاری نہیں کیں اور جو پاکستان کو نقصان پہنچائے گا وہ ہمیں بھی  نقصان پہنچائے گا، آپریشن ضرب عضب ایک اچھا اور مثبت اقدام ہے۔

عبداللہ عبداللہ  کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی  ایک بڑا چیلنج ہے ، ہم بھی تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں۔

 طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے رعایت دینے کے بجائے مجبور کرنا ہوگا، ہم دہشت گردوں کے ساتھ کوئی ہمدردی اور تعاون نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پارلیمانی وفد کا دورہ مثبت رہا تاہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تعاون کی فضا موجود نہیں  اور وہ  مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں