وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

اٹھارویں ترمیم کے بعد مشترکا مفادات کونسل کا اجلاس ہر 90 روز میں ہونالازم ہے۔آج ہونے والا اجلاس 5 ماہ بعد ہورہا ہے

723846
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

‏ مشترکہ مفادات کونسل کا 31 واں اجلا س آج وزیراعظم سیکرٹیریٹ میں ہوگا ۔سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے کے بعد وزیر اعظم پہلی بارچاروں وزرائےاعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔

اٹھارویں ترمیم کے بعد مشترکا مفادات کونسل کا اجلاس ہر 90 روز میں ہونالازم ہے۔آج ہونے والا اجلاس 5 ماہ بعد ہورہا ہے۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے ، چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہونگے ، بارہ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا ۔

 وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی اور بارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبوں کو گیس کی فراہمی میں کمی کا معاملہ زیر غور آئے گا اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبے کو گیس کی فراہمی میں کمی کا معاملہ اٹھائے جانے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ قومی پانی پالیسی ، پاور پالیسی اور ایل این جی پالیسی بھی زیرغور آئے گی ۔ پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال کو پانی کی فراہمی کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے بجلی کےخالص منافع ، گیس کی فراہمی اور قدرتی گیس کی رائلٹی کے معاملات اجلاس میں اٹھائے جانے کا بھی امکان ہے جبکہ ملک بھر میں جاری مردم شماری اور سیلاب سے بچائو کے نظام سے متعلق منصوبے پر بھی غور ہوگا ۔ سی سی آئی اپنے اجلاس میں کراچی کے لئے بارہ سو کیوسک اضافی پانی مختص کرنے کے منصوبے کا بھی جائزہ لے گی ۔  

واضح رہےیہ اجلاس ایسے وقت ہوررہا ہے جب سندھ اور خیبر پختونخواہ کے وزراء اعلیٰ وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں اور عوامی اجتماعات میں یہ رہنما حکومت مخالف نعرے بلند کر رہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں