پاکستان: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ متعلقہ طرفین کو روانہ

عدالت عظمی نے وزیر اعظم اور ان کے دونوں صاحبزادوں کو ان کے بیرون ملک اثاثوں  پر تحقیقات کرنے کے لیے  تشکیل دی جانے  والی  مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے

718299
پاکستان: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ متعلقہ طرفین کو روانہ

پاکستان کے سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سے متعلق تفصیلی فیصلہ وزیر اعظم اور ان کے صاحبزادوں کو بھجوا دیا ہے ۔

پریم کورٹ نے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپیاں اس مقدمے میں وزیر اعظم سمیت مقدمے کے تمام فریقین کو بھجوا دی ہیں۔ یاد رہے کہ  یہ درخواستیں عمران خان، سراج الحق، شیخ رشید احمد اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے دائر کی تھیں۔

علاوہ ازیں متعلقہ  اداروں کے سربراہان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ وہ سات رو کے اندر اندر  مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں شمولیت کے لیے اپنے عہدیداروں  کے نام بھجوائیں۔

عدالت عظمی نے وزیر اعظم اور ان کے دونوں صاحبزادوں کو ان کے بیرون ملک اثاثوں  پر تحقیقات کرنے کے لیے  تشکیل دی جانے  والی  مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے،  دوسری جانب  پاکستان مسلم لیگ  ن کے چیئرمین راجہ ظفرالحق کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ وزیر اعظم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں ۔

دوسری  جانب  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور اُن کے بچوں کی جائیداد کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کا مشترکہ فیصلہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ  بعض سیاست دان سپریم کورٹ کے فیصلے کی اپنے الفاظ میں تشریح کر رہے ہیں جو ایک  درست فعل  نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کے 60 روز کے اندر اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اُن کی جماعت سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم عمل میں لائی جائے گی۔



متعللقہ خبریں