وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے خصوصی اجلاس

وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت پانی وبجلی کو بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کو پہنچنے والی تکلیف کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے

715848
وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے خصوصی اجلاس

وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے خصوصی اجلاس
وزارت پانی وبجلی کو بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کہ عوام کو پہنچنے والی تکلیف کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے اوربروقت منصوبہ بندی نہ کرنے والے اہلکاروں پر ذمہ داری عائد کی جائے تاکہ آئندہ ایسی صورتحال پیش نہ آئے

انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ بجلی کی  لوڈ شیڈنگ میں کمی کے ذریعے صارفین کو ریلیف دیا جانا چاہئے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت پانی وبجلی کو بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کو پہنچنے والی تکلیف کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے اوربروقت منصوبہ بندی نہ کرنے والے اہلکاروں پر ذمہ داری عائد کی جائے تاکہ آئندہ ایسی صورتحال پیش نہ آئے۔

 انہوں نے یہ بات بجلی کی کمی کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیر اعظم کی طرف سے منگل کو یہاں طلب کئے گئے اجلاس میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے عوامل کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کی طرف سے کوتاہی برتنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیاکہ انہوں نے موسم کی شدت اور ڈیموں میں پانی کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے قبل از وقت منصوبہ بندی کیوں نہیں کی۔ وزیراعظم نے فوری ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کو پہنچنے والی تکلیف کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے اور بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں جس قدر ممکن ہو لوڈ شیڈنگ میں کمی کرکے ریلیف دیا جائے۔



متعللقہ خبریں