مردم شماری کا پہلا مرحلہ شفاف طریقے سے مکمل کرلیا گیا ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد میں پریس كانفرنس كرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا  کہ مردم شماری کو شفاف اور قابل اعتماد بنانے کیلئے فوج سے مدد لی، فوج کی نگرانی میں پہلے مرحلے میں ملک کی نصف آبادی کا شمار مکمل کرلیا گیا

714265
مردم شماری کا پہلا مرحلہ شفاف طریقے سے مکمل کرلیا گیا ہے: اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے كہا ہے كہ مردم شماری كا پہلا مرحلہ كامیابی سے مكمل كرلیا ہے اور اس كی شفافیت پر كوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

اسلام آباد میں پریس كانفرنس كرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا  کہ مردم شماری کو شفاف اور قابل اعتماد بنانے کیلئے فوج سے مدد لی، فوج کی نگرانی میں پہلے مرحلے میں ملک کی نصف آبادی کا شمار مکمل کرلیا گیا،63اضلاع میں 80702بلاکس میں مردم شماری کی گئی،پہلے مرحلے کے دوران 9اہلکاروں کی جانیں چلی گئیں جبکہ 2 اہلکار تاحال لاپتا ہیں، حکومت نے فوج کی نگرانی میں مردم شماری کے بارے میں بعض بین الاقوامی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے واضح کیاکہ مردم شماری فوج کی نگرانی میں نہ ہو تو نتائج کو مشترکہ مفادات کونسل ردی کی ٹوکری میں پھینک دے گی اور اس سارے کام کی کباڑ(اسکریپ) سے زیادہ حیثیت نہیں ہوگی۔

مردم شماری كے ابتدائی نتائج مردم شماری كے ختم ہونے كے 2 ماہ بعد تک تیار كرلئے جائیں گے جنہیں  پبلک كردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے شروع ہوكر 25 مئی تک جاری رہے گا جس کے لئے پہلے بلاک میں 25 سے 27 اپریل تک خانہ شمار ی اور 28 اپریل سے 8 مئی تک مردم شماری ہوگی اور دوسرے بلاک میں 11 سے 13 مئی تک خانہ شماری اور 14 مئی سے 24 مئی تک مردم شماری كی جائیگی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ فاٹا كے پارلیمانی رہنمائوں كی تجویز كے بعد ان علاقوں میں  مردم شماری كو دوسرے مرحلے میں ركھا گیا ہے 70 سے 75 فیصد آئی ڈی پیز واپس جا چكے ہیں اورحكومت كے پاس ان كا مكمل ڈیٹا موجود ہے جب کہ حكومت كی جانب سے انھیں پیسے دیئے جاتے رہے ہیں جو لوگ كیمپوں میں رہ رہے ہیں انہیں بھی شماركریں گے اور مردم شماری میں ہرچیز قانون كے مطابق مكمل كی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ قومی مردم شماری پر مجموعی طور پر ساڑھے اٹھارہ ارب روپے کے اخراجات آئیں گے ،30ارب کے اخراجات کی خبریں غلط ہیں،ان اخراجات میں 6ارب روپے پاک فوج،6ارب روپے سویلین اور ساڑھے 6 ارب روپے کرائے کی گاڑیوں کیلئے رکھے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں