مردان یونیورسٹی میں طالب علم کا قتل انتہائی افسوسناک واقع ہے، نواز شریف

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ پوری قوم اور قانون اداروں کو اس واقع کے سامنے حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبر سے کام لینا چاہیے

713325
مردان یونیورسٹی میں طالب علم کا قتل انتہائی افسوسناک واقع ہے، نواز شریف

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد  نواز شریف نے مردان یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل پر افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ قانون  کو ہاتھ میں لینے والے والوں سے کوئی رعایت نہیں  برتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں بے حس ہجوم کی طرف سے طالبعلم کے قتل پر بے حد دکھ ہوا۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کوئی باپ اپنے بیٹے کو اس خوف سے تعلیم سے محروم نہ کرے کہ اس کی لاش واپس آئے گی، پوری قوم اس جرم کی مذمت میں متحد ہونی  چاہیے۔

انہوں نے  اس  واقع کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم برداشت اور قانو ن کی حکمرانی کے فروغ کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرے۔

 



متعللقہ خبریں