سی پیک منصوبہ پاکستان سمیت خطے کےلئے گیم چینجر ہے: شپباز شریف

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سےوزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےملاقات کی۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ سی پیک نے معاشی و تجارتی ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں

710280
سی پیک منصوبہ پاکستان سمیت خطے کےلئے گیم چینجر ہے: شپباز شریف

تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سےوزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےملاقات کی۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ سی پیک نے معاشی و تجارتی ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  چائنہ پاکستان اقتصادی راہ داری منصوبہ پاکستان سمیت خطے کےلئے گیم چینجر ہے اور سی پیک سے معاشی اور تجارتی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ 
شہبازشریف کاکہناتھاکہ سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان کاکہناتھاکہ دھرنوں اور لاک ڈاؤن سےترقی کے خلاف سازش کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ باشعورعوام نےلاتعلق رہ کر سازش کو ناکام بنایااور عوام شکست خوردہ عناصر کی منفی سیاست سےلاتعلق ہیں۔انہوں نےکہاکہ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

وزیراعلی نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل کی طرف گامزن ہے اور پاکستان کے دوست ممالک سی پیک سے مطمئن نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ میعار کو برقرار رکھتے ہوئے اربوں روپے کے قومی وسائل کی بچت کی ہے ۔محمد شہبازشریف نے کہاکہ چند شر پسند عناصر سی پیک جیسے بڑےپیکج سے پریشان ہیں اور ہم اس پیکج کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ دھرنوں اور لاک ڈاون کےذریعے پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش کو باشعور عوام نے ناکام بنایا اور جس کےنتیجےمیں ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے بعض سیاسی عناصر اب تنہا ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں