پاک فضائیہ ہرقسم کےچیلنجزسےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہے: وزیراعظم نواز شریف

پاسنگ  آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب میں بھی بہترین کردار ادا کرنے پر پاک فضائیہ کو سراہا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی

710249
پاک فضائیہ ہرقسم کےچیلنجزسےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہے: وزیراعظم نواز شریف

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور اصغر خان میں کیڈٹس کی گریجوایشن تقریب ہوئی ۔پاسنگ  آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب میں بھی بہترین کردار ادا کرنے پر پاک فضائیہ کو سراہا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نواز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ایئر چیف مارشل سہیل امان، وزیر دفاع خواجہ آصف، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سمیت سفارت کاروں، اعلیٰ فوجی، سول حکام اور غیر ملکی عہدیداران کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔

وزیر اعظم کے پہنچنے پر پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ، ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ تقریب کے اختتام پر نیلگوں آسمان پر شیر دل سکواڈرن نے قوس و قزح کے رنگ بکھیر کر داد سمیٹی ۔

 اس سے قبل جیپ میں سوار وزیر اعظم نواز شریف نے پریڈ دستوں کا معائنہ کیا ۔ کیڈٹس اور تقریب کے شرکا نے باآواز بلند قومی ترانہ پڑھا ۔ وزیر اعظم نے چیمپئن سکواڈرن کو قائد اعظم بینر عطا کیا ۔ اس موقع پر فوجی بینڈ نے دلوں کو گرما دینے والی دھنیں بجائیں ۔ کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی ۔ وزیر اعظم نے پاس آؤٹ ہونیوالے کیڈٹس کو بیجز لگائے اور انعامات دیئے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا ، چیف آف ایئر سٹاف سہیل امان کے علاوہ غیر ملکی سفارتکار اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔  

خیال رہے کہ رسالپور اکیڈمی سے 113 ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے ہیں، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں 18 ایڈمنسٹریشن اور اسپیشل ڈیوٹیز، 6 نیوی گیشن اور 2 لاجسٹکس کورسز کے کیڈٹس شامل ہیں۔

علاوہ ازیں 137 جنرل ڈیوٹی پائلٹس، 83 انجینئرنگ اور 93 ایئرڈیفنس کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں