عمران خان نے مسلم لیگ نون کے بعد پیپلز پارٹی کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا

عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے ۔ نواز شریف نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ د ئیے ۔ قوم کو خوشخبری سناتا ہوں۔ ملک بدلنے والا ہے

704267
عمران خان نے مسلم  لیگ نون کے بعد پیپلز پارٹی کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے ۔ نواز شریف نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ د ئیے ۔ قوم کو خوشخبری سناتا ہوں۔ ملک بدلنے والا ہے ۔ ہم آصف علی زرداری سے بھی پوچھیں گے کہ سرے محل کہاں سے آیاہے؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی پر مسلسل تنقید کے بعد پی پی پی کے عہدیداران، پارٹی قیادت کے مقامی سطح پر تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد پر ناراض دکھائی دیتے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے مسلسل الزامات کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت اس قدر برہم نظر آتی ہے کہ کئی عہدیدار انتخابی عمل سے قبل ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

پی پی پی کے ترجمان فرحت اللہ بابر بھی موجودہ صورتحال میں اس  فیصلے پر نظرثانی کی تجویز دیتے ہیں۔

فرحت اللہ بابر کے مطابق وہ بدھ (5 اپریل) کو لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے متوقع اجلاس میں اس معاملے کو اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اپنے خطاب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی کسی 'قطری' کا بندوبست کرلیں کیوں کہ انہیں بھی اس کی ضرورت پڑنے والی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان یہ الزام بھی عائد کرچکے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے کوئی معاہدہ کرلیا ہے تاکہ احتساب سے بچا جاسکے۔

یہ دعویٰ انہوں نے پی پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین، حامد سعید کاظمی، ماڈل ایان علی اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے حق میں آنے والے عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کیا۔

دریں اثناء پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے عمران خان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نفسیاتی مریض بن چکے ہیں‘۔

اتوار (2 اپریل) کو جاری ہونے والے بیان میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے والد کو کرپشن الزامات کی وجہ سے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے اور اب وہ چاہتے ہیں کہ ان کے والد کے جرم دوسروں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر بھلائے جاسکیں۔



متعللقہ خبریں