کل77واں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

اس سال پریڈ کی نمایان خصوصیت پیپلزلیریشن آرمی چائنہ کی تینوں افواج، سعودی عرب کی خصوصی فورس کے دستے اور ترکی کا مہتر  بینڈ ہوگا

696302
کل77واں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

قوم کل 77واں  یوم پاکستان شایان شان طریقے سے  منائے گی ۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,211توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے نزدیک مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ ہوگی۔

اس سال پریڈ کی نمایان خصوصیت پیپلزلیریشن آرمی چائنہ کی تینوں افواج، سعودی عرب کی خصوصی فورس کے دستے اور ترکی کا مہتر  بینڈ ہوگا۔
ملک کی مختلف افواج کے دستے جدید ہتھیاروں اور سازوسامان کی نمائش کریں گے۔ سول ادارے بھی پریڈ میں اپنے فلوٹس کی نمائش کریں گے ۔
دیگر شخصیات کے علاوہ جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ جنرل Solly Zahariaبھی پریڈ دیکھیں گے۔

یومِ پاکستان  ہر سال 23 مارچ کو  سرکاری سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔

   پاکستانی عوام اس روز اپنا قومی پرچم فضاء میں بلند کرتے ہوئے اپنے قومی محسنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملک بھر کی اہم سرکاری عمارات پر چراغاں کیا جاتا ہےاوراسلام آباد جو کہ پاکستان کادارالحکومت ہے، اس کو خاص طور پر سجایا جاتا ہے۔

سرکاری طور پر یوم آزادی انتہائی شاندار طریقے سے مناتے ہوئے اعلیٰ عہدہ دار اپنی حکومت کی کامیابیوں اور بہترین حکمت عملیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے عوام سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے تن من دھن کی بازی لگاکر بھی اس وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے اور ہمیشہ اپنے رہنما قائداعظم محمد علی جناح کے قول “ایمان، اتحاد اور تنظیم” کی پاسداری کریں گے۔

سکولوں اور کالجوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ رنگارنگ تقاریب، تقاریر اور مذاکروں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں مقبرہء قائداعظم پر سرکاری طور پر گارڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوتا ہے ۔

متعللقہ خبریں