یوم پاکستان: 23 مارچ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج ہورہی ہے

23مارچ کے روز ہونے والی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل پریڈ گراؤنڈ شکرپڑیاں میں جاری ہے ،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23مارچ کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلام اآباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 18مارچ سے 23مارچ تک روزانہ رات12سے دن 1بجے تک بندہوگا

695608
یوم پاکستان: 23 مارچ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج ہورہی ہے

یوم پاکستان کے حوالے سے 23مارچ کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل شروع ہو گئی۔

23مارچ کے روز ہونے والی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل پریڈ گراؤنڈ شکرپڑیاں میں جاری ہے ،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23مارچ کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلام اآباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 18مارچ سے 23مارچ تک روزانہ رات12سے دن 1بجے تک بندہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ صبح 6بجے سے دن 1بجے تک زیروپوائنٹ سے فیض آباد روڈ،کھنہ پل سے زیروپوائنٹ ،راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک شاہراہیں بندہوںگی۔شکرپڑیاں روڈ ہیلی پیڈ سے راول ڈیم چوک تک بند ہوگی۔

 

مارچ پاسٹ کی ریہرسل میں تینوں مسلح افواج کے دستے اور پیرا ملٹری فورسز حصہ لیں گی۔ مسلح افواج کے پیراگلائیڈرز فضا سے فری فال جمپ کر کے ہدف پر اترنے کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔

پاک فضائیہ کے پائلٹس فضا میں اپنی مہارت کا سکہ جمائیں گے۔ بیس اور اکیس مارچ کی درمیانی رات بارہ بجے سے اکیس مارچ کی دوپہر ایک بجے تک ہیوی ٹریفک کا اسلام آباد میں داخلہ بند رہے گا جبکہ صبح 6 بجے سے ایک بجے تک فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے بند ہو گی۔ موبائل فون سروس اور متعدد سڑکیں بھی دن دو بجے تک بند رہیں گی۔  



متعللقہ خبریں