پاکستان بھر میں آپریشن ردالفساد جاری

ملک بھر میں پولیس اور حساس اداروں کے آپریشنوں کے دوران لاہور اور اوکاڑہ سے 24 اور کراچی سے 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا

689691
پاکستان بھر میں آپریشن ردالفساد جاری

پاکستان بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے ۔

آپریشن کے دائرہ کار میں لاہور  اور اوکاڑہ سے 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اس کے علاوہ  کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس  نے کاروائیاں کر کے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف جاری کاروائیوں  کے دوران لاہور ریلوے اسٹیشن کے اطراف سے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اوکاڑہ میں بھی پولیس اور  حساس اداروں نے سرچ آپریشن کر کے 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کر  لیا ہے۔



متعللقہ خبریں