وزیر اعظم نوازشریف آج ٹھٹھہ خطاب سے سندھ میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغازکریں گے
وزیر اعظم نوازشریف آج سندھ کے شہر ٹھٹھہ جائیں گے اور مکلی کرکٹ گراﺅنڈ میں سیاسی جلسے سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ شیرازی ہاﺅس میں اپنے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں شریک ہو نگے

وزیرا عظم نوازشریف نے بالآخر سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس سلسلے میں وہ آج ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔
وزیر اعظم نوازشریف آج سندھ کے شہر ٹھٹھہ جائیں گے اور مکلی کرکٹ گراﺅنڈ میں سیاسی جلسے سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ شیرازی ہاﺅس میں اپنے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں شریک ہو نگے ۔وزیر اعظم کے دورے کے دوران بہت سی سیاستی شخصیات کا مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا امکان ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات متوقع ہیں۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے جلسہ کے لیے مکلی کرکٹ گراﺅنڈ میں47 فٹ لمبا اور46 فٹ چوڑا لکڑی کا اسٹیج بنایا گیا ہے، جس پر 200سے 250افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
جلسہ گاہ میں20 سے25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، جبکہ گراﺅنڈ کے عقب میں 2ہیلی پیڈ بھی بنائے گئے ہیں۔ جلسہ کی سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔