اللہ کے فضل و کرم سے پی ایس ایل کا فائنل انتہائی خوشگوار رہا: وزیر اعلیٰ شہباز شریف

وزیراعلیٰ نے بھرپورتعاون کرنے پروزیر اعظم ، آرمی چیف،کور کمانڈر،وفاقی وزیر داخلہ،چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب اور دیگر افسروں اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا

686252
اللہ کے فضل و کرم سے پی ایس ایل کا فائنل انتہائی خوشگوار رہا: وزیر اعلیٰ شہباز شریف

وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پی ایس ایل کا فائنل انتہائی خوشگوار رہا اور خیروآفیت سے اختتام پذیر ہواجبکہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر سکیورٹی اداروں کا شکرگزار ہوں ۔

وزیراعلیٰ نے بھرپورتعاون کرنے پروزیر اعظم ، آرمی چیف،کور کمانڈر،وفاقی وزیر داخلہ،چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب اور دیگر افسروں اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کے انعقاد سے دہشت گرد وں اورانتہاپسندوں کو شکست ہوئی،کل پوری قوم نے ایک جگہ اکٹھا ہوکر یکجہتی اخوت اور اتحاد کا اظہار کیا جبکہ کل قذافی سٹیڈیم میں پاکستان جیتا،دہشت گرد اور انتہاپسند ہار گئے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا پی ایس ایل کافائنل صرف ایک کرکٹ میچ نہیں بلکہ ایک جنگ تھی، جس میں دشمن ہار گیا اور پاکستان کو فتح ملی ۔غیر ملکی کھلاڑیوں خصوصاً سر ویوین رچرڈز اور ڈیرن سیمی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا وہ ایک لاکھ کر کٹ شائقین کی گنجائش والاسٹیڈیم بنانے کیلئے تیار ہیں، زمین پنجاب حکومت دے گی لیکن پیسے کرکٹ بورڈ لگائے گا۔انہوں نے کہابسنت سمیت تمام تہواروں کے حق میں ہوں لیکن دھاتی ڈور سے کسی کی گردن کاٹنے کی اجازت نہیں دے سکتااور نہ ہی کسی کو فائرنگ کرنے کی آزادی مل سکتی ہے ،جب تک میٹلک ڈور اور فائرنگ کے خاتمے کا یقین نہیں ہو گا،بسنت دوبارہ شروع نہیں کر سکتا۔



متعللقہ خبریں