پاک فوج کی افغان بارڈر پر گولہ باری، 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
پاک فوج نے آپریشن رد الفساد میں افغان بارڈر پر گولہ باری کی جس میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کی جانب سے افغان بارڈر پر گولہ باری میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں لاہور حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔
پاک فوج نے آپریشن رد الفساد میں افغان بارڈر پر گولہ باری کی جس میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے جب کہ ان میں ہلاک ہونے والا ایک دہشت گرد وجیہہ اللہ الیاس لاہور خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
وجیہہ اللہ پاکستان میں دشمن ایجنسیوں کا معاونت کار تھا جو پہلے بھی پنجاب میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والا کالعدم جماعت الاحرار کا دوسرا دہشت گرد حکمت عرف قاری زبیر ہے جو افغانستان میں جماعت الاحرار کے ٹرانزٹ کیمپ کا انچارج تھا جب کہ پاکستان کی دشمن ایجنسیوں کا رابطہ کار بھی تھا۔
واضح رہےکہ ملک میں حالیہ دنوں میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں کی ذمہ داری کالعدم جماعت الاحرار نے قبول کی تھی جب کہ پاک فوج نے دہشت گردی کی ان کاروائیوں کے بعد افغانستان کے سرحدی علاقوں میں کاروائی کی تھی جس میں جماعت الاحرار کے کیمپوں اور تربیت گاہوں کو تباہ کیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ حکومت کونسل کا 23 واں اجلاس
CHG کے موجودہ چیئر کی حیثیت سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف آئندہ CHG اجلاس کی صدارت کریں گے