وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس میں ملک کی تازہ ترین صورتِ حال پر غور

اجلاس میں ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے آپریشنز کے فوائد ضائع نہیں ہونے دیں گے اور ریاست اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دہشت گرد دوبارہ سر نہ اٹھا سکیں

673513
وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس میں  ملک کی تازہ ترین صورتِ حال پر غور

وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی  سیکورٹی کی تازہ ترین صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے آپریشنز کے فوائد ضائع نہیں ہونے دیں گے اور ریاست اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دہشت گرد دوبارہ سر نہ اٹھا سکیں۔

وزیراعظم کے میڈیا آفس کے بیان کے مطابق اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک یا بیرون ملک سے ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا اور ملک کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ کا باعث بننے والے دہشت گردوں کو ریاست کی طاقت سے کچلا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، ڈی جی کاؤنٹر ٹیررازم، ڈی جی آئی بی اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس نے لاہور، مہمند ایجنسی پشاور اور کوئٹہ کے حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور عظیم قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے پاکستان کے پرامن مستقبل کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔



متعللقہ خبریں