آئندہ سال لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہو جائے گی: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے بھکی میں گیس سے چلنے والے زیر تعمیر بجلی گھر پرکام کی  رفتار کو سراہاہے۔ بجلی گھرسے ایک ہزار ایک سو اسّی میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

668488
آئندہ سال لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہو جائے گی: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اس سال 10 ہزار میگا واٹ بجلی نظام میں شامل، آئندہ سال لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہو جائے گی۔

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے بھکی میں گیس سے چلنے والے زیر تعمیر بجلی گھر پرکام کی  رفتار کو سراہاہے۔ بجلی گھرسے ایک ہزار ایک سو اسّی میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ بھکی میں تقریب  سے  خطاب   کرتے ہوئے انہوں نے منصوبے کی تکمیل میں کی گئی بچت کی تعریف کی ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اورمنصوبے پر کام کرنے والی چینی کے انجینئروں کی  ٹیم کی  کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ  بجلی سستی بھی کریں گے، ترسیل کا انتظام بھی کیا گیا ہے، ہماری محنت رنگ لا رہی ہے، پھل ملنے کا وقت آرہا ہے، جس نے محنت کی ہے وہی جاکرفیتہ کاٹے گا‘ مخالفین کو اسے برداشت کرنا چاہئے، موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کو تیزی سی ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے پرعزم ہے ‘ قومی معیشت کے استحکام‘ روزگار پیدا کرنے اور تخفیف غربت کے لئے ملک بھر میں متعدد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاکہ بھکی، حویلی بہادر شاہ اور بلوکی، بجلی گھروں پرکام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا یہ بجلی گھر شفافیت اورتیز رفتار کام کے حوالےسے ایک مثال ہیں۔



متعللقہ خبریں