افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں دوبارہ توسیع
پاکستانی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے اعلان کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے حال ہی ختم ہونے والی مدت میں ماہ دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے
پاکستان نے 15 لاکھ اندراج شدہ افغان مہاجرین کی ملک واپسی کے لیے معینہ مدت کو رواں سال کے آخیر تک بڑھا دیا ہے۔
پاکستانی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے اعلان کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے حال ہی ختم ہونے والی مدت میں ماہ دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
اورنگ زیب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سرحدی علاقے میں افغانستان سے پاکستان کو نقل مکانی کے عمل پر کنٹرول کرنے کے زیر مقصد ویزہ کی پابندی پر بھی عمل درآمد کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ افغانستان سے پاکستان کو نقل مکانی کا عمل سوویت یونین کے اس ملک پر قبضے کے بعد شروع ہوا تھا اور 1980 کی دہائی کےا وائل میں لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین نے پاکستان میں پناہ لی تھی۔ بعد ازاں 1990 کی دہائی میں چھڑنے والی خانہ جنگی کے باعث بھی پاکستان کو اجتماعی نقل مکانی ہوئی تھی۔
متعللقہ خبریں
پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 98 افراد جان بحق
بارشیں 22 اپریل تک جاری رہیں گی اور بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اچانک سیلاب آنے کا خطرہ موجود ہے