ملک ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے،آئندہ برس بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا: صدرممنون حسین

آپریشن ضرب عضب،کراچی اور بلوچستان آپریشنز کامیابی تک جاری رہیں گے ۔ملک میں اب کبھی دہشت گردی کا دور نہیں آئے گا ۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ   ترقی کا راستہ روکنے والوں کو مسترد کردے

666813
ملک ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے،آئندہ برس بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا: صدرممنون حسین

پاکستان  کے صدرممنون حسین نے کہا ہے ملک میں بجلی کی بھرپور پیداوار شروع ہو چکی ہے جس سے ترقی کا عمل تیز ہو گا اور  آئندہ برس تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب،کراچی اور بلوچستان آپریشنز کامیابی تک جاری رہیں گے ۔ملک میں اب کبھی دہشت گردی کا دور نہیں آئے گا ۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ   ترقی کا راستہ روکنے والوں کو مسترد کردے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو فوجی فرٹیلائزر کے بجلی گھر کے افتتاح کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھاتوانائی بحران کی وجہ سے زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہوا اور ملک میں کھاد کی قلت بھی پیداہوئی لیکن اب حالات بہتر ہیں ۔

 صدر مملکت نے کہا نجی ادارے بھی بجلی کی کمی پوری کرنے کے عمل میں شریک ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا یہ امر خوش آئند ہے کہ فوجی فرٹیلائزر کے پلانٹ سے کراچی کے شہری بھی استفادہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا حکومت نے روایتی طریقوں کے علاوہ سورج ، کوئلے اور ایٹمی توانائی سے بھی بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بنائے ہیں ۔صدر مملکت نے کہا ملک میں اقتصادی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں ،حکومت زرعی شعبے پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے ، حکومت نے کھاد اور گندم پر خصوصی رعایت دی ہوئی ہے جس سے کسان خوش حال ہو گا ۔ قوم یکسو ہو جائے اور ترقی کا سفرروکنے والوں کو مسترد کر دے انہوں نے کہا کہ  ملک میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور آ رہا ہے ، اکنامک گروتھ 2019 تک 7 فیصد ہو جائے گی ۔انکا کہنا تھا سی پیک کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ماضی میں توانائی کے بحران پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ،اگر کالا باغ ڈیم متنازعہ ہوگیا تھا تو اس کا متبادل ڈھونڈنا چاہیے تھا ۔

 



متعللقہ خبریں