پاکستان اور افغانستان  میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک

پاکستان کے شمالی علاقے خیبر  کے گاوں شیر سال میں برفانی تودے کے نیچے دب کر 8 عورتیں اور 10 بچے ہلاک ہو گئے، افغانستان کے علاقوں بدخشاں اور ساری پُل میں بھی برفانی تودوں کے نیچے دب کر 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

665582
پاکستان اور افغانستان  میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک

پاکستان اور افغانستان  میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے شمالی علاقے خیبر  کے گاوں شیر سال میں برفانی تودے کے نیچے دب کر 8 عورتیں اور 10 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

گاوں کے 8 مکانات مکمل طور پر برف کے نیچے دب گئے ہیں۔

محصور رہ جانے والے 3 افراد کی تلاش کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

علاقے میں برف کے  تہہ 4 میٹر کے قریب ہے اور راستے بند ہونے کی وجہ سے تلاش و بچاو کے کام میں تعطل آ رہا ہے۔

افغانستان میں بھی دو مقامات پر برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بدخشاں میں گھروں پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 3 عورتوں اور 2 بچوں سمیت کُل 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ساری پُل کے علاقے میں بھی برفانی تودے کے نیچے دب کر 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں