بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کےدعوے کے جواب میں پاکستان کے پاس موثرچھوٹے ایٹمی ہتھیارموجود: برطانوی جریدہ

پاکستانی حکام پہلے ہی بھارت کے کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت کسی بھی آپریشن کی صورت میں ایٹمی حملہ کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں

663866
بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کےدعوے کے جواب میں پاکستان کے پاس موثرچھوٹے ایٹمی ہتھیارموجود: برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے بھارت کو خبردارکیا ہے کہ  اگر وہ  مبینہ سرجیکل سٹرائیک کےدعوے کرنے سے باز نہ آیا  تو   پاکستان   اپنے محدود  پیمانے   تباہی پھیلانے پھیلانے والے چھوٹے ایٹمی ہتھیار آگے لے آئے گا جن کا بھارت کے پاس کوئی توڑ نہیں ۔ برطانوی جریدے کی اس خبر  نے  بھارتیوں  کے ہوش اڑا دیئے ہیں کیونکہ پاکستان کے ان ایٹمی ہتھیاروں  کا  بھارت کے پاس کوئی توڑ نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت ایک عرصے تک اپنی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن سے انکار کرتا آیا ہے تاہم اس فرضیکل سٹرائیک کے بعد پہلی بار بھارتی آرمی چیف نے اس راز سے پردہ اٹھایا اور اعتراف کیا کہ بھارت کولڈسٹارٹ ڈاکٹرائن پر کام کر رہا ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے جس طرح کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کا برملا اعتراف کیا ہے اس سے پاکستان کو چھوٹے ایٹم بموں کی تیاری اور انہیں بھارت کے خلاف استعمال کرنے کا جواز مل جائے گا۔ بھارت اپنی بدحواسی میں یہ ہی نہیں سمجھ پایا کہ سرجیکل سٹرائیک کا اصل مطلب کیا ہے،لیکن اس کے سرجیکل سٹرائیک کے شور شرابے سے پاکستان میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستانی حکام پہلے ہی بھارت کے کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت کسی بھی آپریشن کی صورت میں ایٹمی حملہ کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ اب  بھارت بھیگی بلی بن کر  پاکستان  کے ان ایٹمی  حملوں کی روک تھام کے لیے متحدہ امریکہ  کی جانب اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں