ملک کی تیز رفتار ترقی کی راہ میں مخالفین ہی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں: شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کی ہوس نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیاتھا،قوم کو اندھیروں اورمشکلات سے دوچار کرنے والوں کو آج عوام کی ترقی سے تکلیف ہو رہی ہے

656938
ملک کی تیز رفتار ترقی  کی راہ میں مخالفین ہی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں: شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ ملک کی تیز رفتارترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے ۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کی ہوس نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیاتھا،قوم کو اندھیروں اورمشکلات سے دوچار کرنے والوں کو آج عوام کی ترقی سے تکلیف ہو رہی ہے ۔

شہبازشریف نے کہاکہ اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے کا سفر طے ہونے کو ہے ، حکومت نے ساڑھے 3سال کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ چینی صدر کی بصیرت اور ان کے نظریات بین الاقوامی برادری کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں ، ایک مدبر کے طورپر چینی صدر کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے ، وہ عالمی برادری کو عالمی گورننس کے مساوی ،منصفانہ اور موثر ڈھانچے میں لانے کی کوشش کررہے ہیں جہاں عوام کے جذبات کی تکمیل ہو سکے ۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ چینی صدر کے تجویز کردہ دو منصوبوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے جن سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ وہ ایسے عملی اقدامات کر ر ہے ہیں جن سے مساوی ترقی اور فوائد حاصل ہو سکیں اور وہ ایسی مفید شراکت داری کی خواہش رکھتے ہیں جس سے عالمی برادری خوشحالی سے ہمکنار ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے تمام صوبوں میں آٹھ صنعتی زونز سے سرمایہ کاری اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے ۔



متعللقہ خبریں