بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین،آصف علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کےصدر منتخب

نتائج کے مطابق نیئر بخاری پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل، حیدر زمان قریشی فنانس سیکرٹری جبکہ چوہدری منظور سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے ۔ان تمام عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لیے ہوا ہے

647127
بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین،آصف علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کےصدر منتخب

بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کے لئے انتخابات گزشتہ روز بلاول ہاؤس میں ہوئے جس میں بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین اور آصف علی زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کا صد رمنتخب کرلیا گیا ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات7 جنوری کو بلاول ہاؤس میں منعقد ہوئے ،جس کے نتائج کا اعلان گزشتہ روز کیاگیا۔نتائج کے مطابق نیئر بخاری پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل، حیدر زمان قریشی فنانس سیکرٹری جبکہ چوہدری منظور سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے ۔ان تمام عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لیے ہوا ہے ۔

ادھرپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے اہم عہدوں کے لیے انتخابات 8 جنوری کو منعقد ہوئے ،جس میں آصف علی زرداری پارٹی کے صدر ،فرحت اللہ بابر سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔ سلیم مانڈوی والا فنانس سیکرٹری جبکہ مولا بخش چانڈیو سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے

بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کے لئے انتخابات گزشتہ روز بلاول ہائوس میں ہوئے،کنوینر فوزیہ حبیب کی سربراہی میں الیکشن باڈی نے انتخابات کی نگرانی کی جس میں بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، جبکہ نیر بخاری سیکریٹری اور حیدر زمان قریشی فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے، چوہدری منظور احمد سیکریٹری اطلاعات ہونگے۔

 تمام عہدیداروں کو چار سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں