لودھراں کا حادثہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے، عمران خان

اگر تھوڑی سی رقم  بھی پھاٹک بنانے میں خرچ کر دیتے تو آج یہ جانی نقصان  نہ اٹھانا پڑتا

646461
لودھراں کا حادثہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے، عمران خان

عمران خان نے کا کہنا ہے  کہ ٹرین حادثہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے،  یہ بات انہوں   نے  لودھراں میں  صحافیوں  کو بتائی ہے۔ یہ ظاہرکرتا ہے کہ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی نے کوتاہی کی ہے، جس کے ذمہ داروں کا تعین اورریلوے کے وزیرکومستعفی ہونا چاہیے، جب تک وزیرریلوے استعفیٰ نہیں دیں گے، معاملے کی شفاف تحقیقات نہیں ہوپائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ وزیراعظم نے لودھراں کے لیے اڑھائی ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کررکھا تھا، اس میں سے اگر تھوڑی سی رقم  بھی پھاٹک بنانے میں خرچ کر دیتے تو آج یہ جانی نقصان  نہ اٹھانا پڑتا۔

پاناما کیس سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف  نے کہا  ہے کہ آئی سی آئی جے کی ای میلزسے ثابت ہوتا ہے کہ لندن کے فلیٹس کی اصل مالکہ مریم نواز ہیں، اگر ہمارے شواہد مان لیے جاتے ہیں تو یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کی فرنٹ مین ہیں اور یہ ساری رقم نواز شریف کی ہے۔ کیونکہ مریم نواز کے پاس اتنا  پیسہ کہاں سے آتا ۔

عمران خان نے مزید بتایا کہ  پاناما کیس سے فارغ ہونے کے بعد آئندہ عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پرغورکیا جائے گا کیونکہ انشا اللہ اسی برس انتخابات ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں