آج بانی پاکستان کا 141 یوم ولادت منایا جا رہا ہے

دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا اور نماز فجر کے بعد  ملک کی بقا و سلامتی  اور امن و ترقی  کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

637314
آج بانی پاکستان کا 141 یوم ولادت منایا جا رہا ہے

بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 141 واں یوم ولادت پورے ملک میں ملّی جوش و خروش  کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا اور نماز فجر کے بعد  ملک کی بقا و سلامتی  اور امن و ترقی  کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

 کراچی میں مزار قائد پر گارڈ ز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب کے ساتھ ہوا اور پاکستان آرمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

موقع کی مناسبت سے آج سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام پروقار تقریبات ، سیمینار ، کانفرنسوں، مذاکروں اور مباحثوں کا انعقاد ہو گا۔

بابائے قوم کی خدمات اور تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لئے ریڈیو اور ٹی وی چینلوں پر خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں