مخالفین ملکی ترقی میں حکومت کا ساتھ دیں: ممنون حسین

کراچی میں پاکستان میرین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممنون حسین کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے بغیر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن نہیں، اس لیے مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے ملکی تعمیر میں کردار ادا کریں

632457
مخالفین ملکی ترقی میں حکومت  کا ساتھ دیں: ممنون حسین

کراچی میں پاکستان میرین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممنون حسین کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے بغیر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن نہیں، اس لیے مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے ملکی تعمیر میں کردار ادا کریں، دہشت گردی کے خلاف عوام اورافواج کی قربانیوں اورجرات مندی پرفخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ترقی اور خوشحالی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ہٹادیں گے جب کہ پاکستان سیاسی، دفاعی، معاشی میدان میں موثر کردار ادا کرنے کے لیے پر تول رہا ہے۔

قبل ازیں صدر ممنون حسین نے پاکستان میرین اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی پر کیڈٹس کو اعزازات بھی دیے۔



متعللقہ خبریں