چکوال:احمدی عبادت گاہ پر حملہ،دفعہ 144 کا نفاذ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں دولمیال نامی گاؤں میں جہاں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے جمعے کے روز دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی  جہاں اب  بھی حالات بدستور کشیدہ ہیں

632394
چکوال:احمدی عبادت گاہ پر حملہ،دفعہ 144 کا نفاذ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں دولمیال نامی گاؤں میں جہاں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے جمعے کے روز دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی  جہاں اب  بھی حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

دولمیال نامی گاؤں پر گزشتہ پیر کے  روز احمدیہ جماعت کی ایک عبادت گاہ پر ایک مشتعل ہجوم نے حملہ کر دیا تھا۔

 اس واقعہ کے پس منظر میں گزشتہ  رو ز چند مقامی مذہبی جماعتوں نے احتجاجی پروگرام بنایا تھا جسے مقامی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کر کے ناکام بنادیا۔

مذہبی جماعتوں نے علاقے کی تمام مسجدوں میں احتجاجی قراردادیں منظور کیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جو حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، اس میں نفرت انگیز تقریر کرنے، اشتعال انگیز  نعرے لگانے اور دیواروں پرنفرت آمیز پیغامات لکھنے پر ، جن سے فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھتی ہو، پابندی عائد کی گئی ہے۔

حکم نامے میں کسی قسم کے اسلحے کی نمائش سے بھی روکا گیا ہے اور جلسے جلوس پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔

 



متعللقہ خبریں