پاکستان کی طرف سے استنبول میں بم حملوں کی بھر پور مذمت

پاکستان : ترکی میں داخلی امن  و استحکام کو خراب کرنے کے خواہش مند اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے

628049
پاکستان کی طرف سے استنبول میں بم حملوں کی بھر پور مذمت

پاکستان نے استنبول  میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور ترکی کے ساتھ باہمی اتحاد و تعاون کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ استنبول کے علاقے بیشک تاش میں دہشت گردی کے حملے میں 2 شہریوں اور 27 پولیس اہلکاروں سمیت 29 افراد  کی ہلاکت اور 166 افراد کے زخمی ہونے پر ہمیں دلی افسوس ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اس مذموم حملے کی بھر پور مذمت کرتا ہے ۔ ہماری دعائیں اس حملے میں اپنے عزیزوں سے محروم ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔ ہم اپنے ترک بھائیوں اور ترک حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کی حکومت ا ور عوام ترکی کے ساتھ بھرپور تعاون کی حالت میں ہے۔

ہمیں اس بات کا  مکمل  یقین ہے کہ ترکی میں داخلی امن  و استحکام کو خراب کرنے کے خواہش مند اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ہمارے ترک بھائیوں کاغیر  متزلزل عزم دہشتگردی کی بلا کو آخر کار زیر کر لے گا اور  ملک رفاح و ترقی کے راستے پر آگے بڑھنا جاری رکھے گا۔

بیان میں پاکستان کے ہر طرح کی اور ہر شکل کی دہشت گردی کی مذمت کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں