وادی تیراہ میں  جیٹ طیاروں کی بمباری ،12  دہشت گرد ہلاک 3 ٹھکانے تباہ

وادی تیراہ کے علاقے راجگل میں سیکیورٹی فورسز  کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں 12 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

623495
وادی تیراہ میں  جیٹ طیاروں کی بمباری ،12  دہشت گرد ہلاک 3 ٹھکانے تباہ

 

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے راجگل میں سیکیورٹی فورسز  کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں 12 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

خیبر ایجنسی کے دور افتادہ وادی تیراہ کے پہاڑی علاقے راجگل میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے تباہ ہوئے اور 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریب مورگہ کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند جاں بحق اور اہم ٹھکانے تباہ ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں