ہارٹ آف ایشیا کانفرنس‘ سرتاج عزیزکی وزیراعظم نواز شریف سے مشاورت

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہاکہ سارک عمل میں بھارت کے منفی رویے کے باوجود پاکستان افغانستان میںامن و استحکام کے قیام کے بارے میں اپنے عزم کے باعث ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کرے گا

622080
ہارٹ آف ایشیا کانفرنس‘ سرتاج عزیزکی وزیراعظم نواز شریف سے مشاورت

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کل سے امرتسر میں شروع ہونے والی دو روزہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہاکہ سارک عمل میں بھارت کے منفی رویے کے باوجود پاکستان افغانستان میںامن و استحکام کے قیام کے بارے میں اپنے عزم کے باعث ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
ترجمان نے کہاکہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس گزشتہ ایجنڈے کا تسلسل ہوگی اور افغانستان میں استحکام لانے کے لئے ہرملک کا اپنا کردار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی شرکت افغانستان میں امن اوراستحکام کیلئے اس کے عزم کی مظہر ہے۔

وزیراعظم ہاؤس ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے وزیراعظم کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس بارے بریف کیا اور وزیراعظم سے دورہ بھارت کے حوالے سے گائیڈلائن لی،اس موقع پر پاک افغان تعلقات اور افغانستان میں امن اور مفاہمت جیسے امور زیربحث آئے

ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر جلد اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا ۔علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف آج آزاد کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کیلئے مظفر آباد جائیں گے ۔ وزیراعظم پونچھ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے متاثرہ لوگوں میں چیک تقسیم کریں گے ، نوازشریف بھمبر اور کوٹلی کا بھی دورہ کریں گے ۔



متعللقہ خبریں