وزیراعظم اور آرمی چیف کا رعد البرق مشقوں کا معائنہ

بہاولپورکےعلاقے خیرپورٹامیوالی میں پاک فوج اورفضائیہ کی مشترکہ رعد البرق نامی مشق ہورہی ہیں جن کے معائنے کے لیے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نوازشریف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود شریک ہیں

611790
وزیراعظم اور آرمی چیف کا رعد البرق مشقوں کا معائنہ

خیرپور ٹامیوالی میں فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ مشقیں رعد البرق جاری ہیں، جس میں دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے جدید ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا۔ فوجی مشقوں کی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت مسلح افواج کے سربراہان بھی تھے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی میں پاک فوج اور فضائیہ  کی مشترکہ رعد البرق نامی مشق ہورہی  ہیں جن کے معائنے کے لیے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل سہیل امان،نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود بھی اس پروقار تقریب میں شریک ہیں۔

مشقوں میں شامل ٹینک اورآرٹلری نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا نے کا شاندار مظاہرہ کیا جبکہ لڑاکا طیاروں نے بھی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا۔

خیرپور ٹامیوالی میں فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ مشقیں رعد البرق جاری ہیں، جس میں دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے جدید ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا۔ فوجی مشقوں کی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت مسلح افواج کے سربراہان بھی تھے۔

مشقوں میں الخالد ٹینک سے فرضی دشمن کو نشانہ بنانے کا کامیاب مظاہرہ کیا جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں بھی نے اہداف کو نشانہ بنانےکیا۔مشقوں میں کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹرز اور زیڈ ٹین ہیلی کاپٹرز نے اہداف کو نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا ۔

فوجی مشقوں کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان،اسپیکر قومی اسمبلی،وزیر دفاع ، وزیرخزانہ ، قومی سلامتی کے مشیر اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

مختلف ملکوں کےسفیر اور غیرملکی فوجوں کے مندوبین اورسعودی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے رعد البرق مشقوں سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ مشقوں کا مقصد پاک فوج کی استعداد کاراورصلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں