بھارت اور پاکستان میں سفارتی بحران جاری

پاکستان  نئی دہلی میں  اپنے سفارت خانے میں   فرائض پر مامور  چھ سفارت کاروں  کے ناموں  کو میڈیا میں دینے کے بعد  ان کی جانوں کے تحفظ  کے لیے گزشتہ ہفتے انہیں واپس  پاکستان بلوا لیا گیا تھا

607909
بھارت اور پاکستان میں سفارتی بحران جاری

پاکستان کی جانب سےاسلام  آباد میں  بھارت کے سفارت  خانےمیں فرائض پر مامور  آٹھ سفارت کاروں      میں سے مزید  پانچ کو  جاسوسی کرنے کے  الزام  میں  ان کے ملک  روانہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان  نئی دہلی میں  اپنے سفارت خانے میں   فرائض پر مامور  چھ سفارت کاروں  کے ناموں  کو میڈیا میں دینے کے بعد  ان کی جانوں کے تحفظ  کے لیے گزشتہ ہفتے انہیں واپس  پاکستان بلوا لیا گیا تھا۔

اس کے بعد پاکستان میں سفارت کاری کی آڑ میں کام کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسیوں ’’را‘‘ اور ’’آئی بی‘‘ کے  مزید 5 ایجنٹوں کو بے دخل کردیا گیا ہے۔ 

اطلاع  کے  مطابق تخریب کاری میں ملوث مزید 5 بھارتی سفارت کاروں کو آج واہگہ کے راستے ملک سے بے دخل کردیا گیا۔

گزشتہ روز بھی 3  بھارتی سفارت کاروں کو اسلام آباد سے پرواز ای کے 613 کے ذریعہ براستہ دبئی بھارت واپس روانہ کیا گیا تھا۔ پاکستان نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے آٹھوں سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے چند ماہ قبل بلوچستان سے ’’را‘‘ کا افسر کل بھوشن یادیو پکڑا گیا تھا جسے مسلمان کی حیثیت سے بھارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا اور اس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزا تھا جب کہ گزشتہ ہفتے سیکیورٹی ایجنسیز نے سفارت کاروں کے لبادے میں بھارتی سفارت کاروں کا ایک نیٹ ورک پکڑ لیا تھا جو کہ تخریب کاری میں ملوث پایا گیا۔



متعللقہ خبریں