کشتیاں جلا کر اسلام آباد آئینگے , استعفیٰ لیکر جائینگے : عمران خان , ہم ساتھ دینگے : طاہر القادری

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون کیا اوراس دوران عمران خان نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے اپنے بیان پرمعذرت کی، ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی

596489
کشتیاں جلا کر اسلام آباد آئینگے , استعفیٰ لیکر جائینگے : عمران خان , ہم ساتھ دینگے : طاہر القادری

 چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ناراضی دور ہوگئی اور عوامی تحریک نے پی ٹی آئی کے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون کیا اور اس دوران عمران خان نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے اپنے بیان پر معذرت کی، ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی اور ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا جب کہ عمران خان نے طاہر القادری کو 2 نومبر کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا میچ سب سے بڑا ہے ، نہ عمران خان کبھی جھکا اور نہ پاکستانی قوم جھکے گی۔دو قومی نظر یہ والا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، 2 نومبر کو 10 لاکھ لوگ اسلام آباد لے کرجائیں گے ، کشتیاں جلا کراسلام آباد پہنچیں گے اور نوازشریف سے استعفیٰ لیں گے ۔ ہم تب تک اسلام آباد رہیں گے جب تک نوازشریف استعفیٰ یا تلاشی نہیں دے دیتے۔

پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو اور سخا کوٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے بادشاہوں کے خلاف کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے ۔ اسلام آباد میچ میں نوجوا نوں کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا ۔

عمران خان نے اعتزاز احسن کی جانب سے دھرنے میں شمولیت کی مشروط پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو حکومت کیخلاف لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی اس سے قبل ہی آر پار ہو چکا ہوگا،گرفتار ہم نہیں ہونگے ،حکومت چھپتی پھرے گی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود کو پاناما لیکس سے بچانے کے لئے بھارتی و اسرائیلی لابی سے مدد مانگ رہے ہیں، جب بھی نواز شریف کے خلاف تحریک شروع ہو تی ہے تو ایل او سی پر گڑ بڑ شروع ہو جاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے تھے کہ بے نظیر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ نواز شریف سے بڑا خطرہ کیا ہوگا۔موجودہ حکومت فوج کو بدنام کر رہی ہے اور نواز شریف کا اپنی فوج کو تنہا کرنے سے بڑا سکیورٹی تھریٹ کیا ہو سکتا ہے جبکہ اس وقت فوج کا کردار اہم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی لیکس نواز شریف کی فوج کے خلاف سازش ہے ۔

انہوں نے کہا  کہ نواز شریف پاناما لیکس کے معاملے پر بچ نہیں سکتے ۔ اداروں سے انصاف نہ ملنے کے بعد تحریک انصاف کے پاس سڑکوں پر نکلنے کے سوااور کوئی چارہ نہیں رہ گیا اور اگر اس کے نتیجے میں کوئی تیسری قوت آگئی تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے ۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار ہماری جماعت 10لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے میں کامیاب ہو جائے گی۔



متعللقہ خبریں