خواہ آسمان بھی گر جائے تو 2 نومبر کو دھرنا ہو گا۔ عمران خان

2 نومبر کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہو گا ہم 10 لاکھ لوگوں کو اکٹھا کر کے دکھائیں گے۔ عمران خان

595195
خواہ آسمان بھی گر جائے تو 2 نومبر کو دھرنا ہو گا۔ عمران خان

پاکستان کی تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں مجرم کو وزیر اعظم نہیں مانتا ۔ خواہ آسمان بھی گر جائے تو 2 نومبر کو دھرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 20 سال کے بعد اب سیاسی ورلڈ کپ جیتوں گا۔ مارشل لاء نہیں لگے گا ، حکومت چلی گئی تو نئے انتخابات ہوں گے ۔

ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، جمہوریت میں احتجاج ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں احتجاج کو آرمی کے اشاروں کا تاثر دیا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 2 نومبر کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہو گا ہم 10 لاکھ لوگوں کو اکٹھا کر کے دکھائیں گے۔  نواز شریف کے درباری نہیں چاہتے کہ نواز شریف کا احتساب ہو لیکن ہم ن لیگ کی حکومت گرا دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ حکومت نے ان کے مطالبات نہ مانے تو دو باتیں ہو سکتی ہیں یا نواز شریف کو استعفیٰ دینا ہو گا یا پوری حکومت ختم ہو جائے گی اور نئے انتخابات ہوں گے۔



متعللقہ خبریں