پاک بھارت سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ

آج صبح بھارت نے  کنٹرول لائن پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں پاکستان نے بھی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا

590545
پاک بھارت  سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ

 بھارت نے  کنٹرول لائن پر پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کردی  ۔

 پاکستان نےجواب دیتے ہوئے   بھارتی توپ خانے کو خاموش کروادیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے آج صبح ساڑھے چار بجے سے سات بجے تک کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

 پاک فوج نے بھارتی  فائرنگ کے جواب میں بھارت  کے توپ خانے کو  خاموش کرادیا گیا۔

 اُڑی  واقعے  کے بعد  دونوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،اس سے پہلے بھی کنٹرول لائن پر متعدد بار  فائر بندی کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔

بھارتی جارحیت کے باعث سرحدی دیہات کے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور  لوگوں میں شدید خوف و ہراس بھی پایا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں