ملکی قیادت کو اب اپنے عہدے دے سبکدوش ہو جانا چاہیے، عمران خان

شریف براداران اپنے اپنے عہدوں کو چھوڑتے ہوئے احتساب دیں، چیئر مین پاکستان تحریک انصاف

590115
ملکی قیادت کو اب اپنے عہدے دے سبکدوش ہو جانا چاہیے، عمران خان

پاکستان  تحریک انصاف کے رہنما  عمران خان  نے  کہا ہے کہ  پاناما لیكس شریف خاندان كی كرپشن، ٹیكس چوری اورخفیہ اثاثوں سے نقاب نوچ چكی ہیں ، اب شریف برادران کو  اپنے عہدوں سے دستبردار ہوتے  ہوئے خود كواحتساب  کے لیے پیش کرنے کا  وقت  آن پہنچا ہے۔

عمران خان نے اپنے ایك بیان میں كہا ہے كہ كپاس كے پیداواری علاقوں میں شوگرمل لگانے پرپابندی كا ہائیكورٹ كاحكم نامہ ہوامیں اڑاكر وزیراعظم نوازشریف نے  یہ ثابت  کر دکھایا ہے کہ وہ  ہمیشہ خود كو ملكی قوانین سے بالاتر سمجھتے آئے ہیں۔

 اسی طرح شہبازشریف نے عدالتی حكم نامے كے خلاف پالیسی بنا كرثابت كیا كہ شریف خاندان كے كاروباری مفادات قانون وعدالت سے مقدم ہیں۔انہوں نے كہا كہ خوش قسمتی سے لاہور ہائیكورٹ نے آل شریف كے مفادات كے تحفظ كیلئے بنائی جانے والی پالیسی مسترد كرنے كے احكامات صادر كیے اورہائیكورٹ نے اپنے فیصلے میں برملا لكھا ہے كہ ری لوكیشن پالیسی كا مقصد پابندی كو ہوا میں اڑانا اورعوامی مفاد كو زك پہنچانا ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاناما لیكس شریف خاندان كی كرپشن، ٹیكس چوری اورخفیہ اثاثوں سے نقاب نوچ چكی ہیں، عدالتیں شریف خاندان كے شاہانہ طرزحكومت كے خلاف فیصلے اورریماركس دے رہی ہیں اور اب وقت آن پہنچا ہے كہ شریف برادران اپنے عہدوں سے الگ ہوں اورخود كواحتساب كیلئے پیش كریں

 



متعللقہ خبریں